قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سیلابی صورتحال پر ذخیرہ اندوزوں کے لیے طنزیہ ٹویٹ کردیا۔
سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے ذخیرہ اندوزی اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مجبوریوں سے ناجائز منافع خوری پر لکھا کہ ‘میرے ہم وطنو، چلو جلدی سے سب کھانے پینے کی چیزیں ذخیرہ کرلو۔‘
انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے ہم وطنو، سیلاب تباہی مچا رہا ہے ملک میں چلو جلدی سے سب کھانے پینے کی چیزیں ذخیرہ کرلو۔‘
میرے ہم وطنو، سیلاب تباہی مچا رہا ہے ملک میں۔ چلو جلدی سے سب کھانے پینے کی چیزیں ذخیرہ کر لو۔ قیمتیں 4 سے 5 گناہ بڑھا دو۔ کسی کی مدد نہیں کرنا۔ یہی تو وقت ہے منافع کمانے کا۔ اور سب کرتے ہوئے سیاست دانوں کو گالیاں دینا مت بھولنا کیونکہ غلط تو صرف وہی ہیں۔ pic.twitter.com/1UXnKB5rFg
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) August 25, 2022
سابق اسپیڈ اسٹار لکھا کہ ‘یہی تو وقت ہے منافع کمانے کا اور سب کرتے ہوئے سیاست دانوں کو مغلظات بکنا مت بھولنا کیونکہ غلط تو صرف وہی ہیں۔‘
شعیب اختر نے مزید لکھا کہ ’قیمتیں 4 سے 5 گنا بڑھا دو کسی کی مدد نہیں کرنا۔‘
واضح رہے کہ سیلاب نے بلوچستان، سندھ پنجاب اور کے پی میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد اپنی قیمتی جانوں سے محروم ہوچکے ہیں۔