The news is by your side.

Advertisement

سرفراز کو ہٹا کر کپتانی حارث سہیل کو دی جائے، شعیب اختر کی تجویز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی فارمیٹ کی کپتانی سرفراز احمد سے واپس لینے کی تجویز دے دی۔

شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو قومی ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر صرف وکٹ کیپر اور بیٹسمین کی حیثیت سے کھلانا چاہیے، بورڈ کو اُن کی بیٹنگ کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’’سرفراز احمد کی جگہ حارث سہیل کو ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی جبکہ بابر اعظم کو ٹیسٹ فارمیٹ کی قیادت سونپی جائے تاکہ ٹیم کی کارکردگی مزید بہتر ہو‘‘۔

مزید پڑھیں: یوٹیوب گولڈن بٹن کا اعزاز ملنے کے بعد شعیب اختر کا بڑا اعلان

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ’’میں بابر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں کیونکہ انہوں نے بہت رنز بنائے اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا بھی منوایا‘‘۔

یاد رہے کہ ورلڈکپ 2019 میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث سرفراز احمد کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، پی سی بی نے ٹیم مینیجمنٹ سے رپورٹ طلب کی اور آئندہ چند دنوں میں کوچ سمیت دیگر عہدوں کے حوالے سے اہم فیصلے ہونے ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ ناقص کارکردگی اور تنقید کی وجہ سے انضمام الحق نے گزشتہ دنوں چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا، پی سی بی کے چیئرمین نے اُن کا استعفیٰ بھی منظور کرلیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں