اتوار, ستمبر 6, 2026
اشتہار

’انگلینڈ کی کنڈیشنز میں پاکستانی بیٹرز کے لیے سنبھلنا بہت مشکل ہوگا‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پاکستان کو خبردار کردیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے لیڈز میں شیڈول ہے اور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پیش گوئی کی ہے کہ انگلینڈ اپنے سیمرز کے حق میں اور پاکستان کے بیٹرز کو دباؤ میں رکھنے کے لیے پچز تیار کرے گا۔

مقامی پلیٹ فارم سے گفتگو میں شعیب اختر نے کہا کہ انگلینڈ ویسٹ انڈیز میں پاکستان کی جانب سے کی گئی غلطیوں کو ذہن میں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم سیمرز فرینڈلی کنڈیشنز کا بھرپور استعمال کرے گی جو پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کے لیے چیلنج بن سکتی ہے۔

یہ پڑھیں: شان مسعود کی پریکٹس میچ میں شرکت مشکوک

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ انگلینڈ وہ غلطی نہیں کرے گا جو ویسٹ انڈیز نے کی تھی جس سے پاکستان کو جیتنے کی پوزیشن میں آنے کا موقع ملا، سیمرز فرینڈلی کنڈیشنز میں پاکستان کے لیے سنبھلنا بہت مشکل ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں