تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

راولپنڈی ایکسپریس اسپتال میں داخل، قوم سے دعاؤں کی اپیل

سڈنی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے، انہوں نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کردی۔

شعیب اختر نے آسٹریلیا کے اسپتال سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے بتایا کہ ان کا گُھٹنے کا آپریشن ہونے جارہا ہے جو کہ آٹھ گھنٹوں پر محیط ہوگا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں سابق اسپیڈ اسٹار نے کہا کہ میں ایک بات کہنا چاہوں گا کہ میں نے پاکستان کے لیے بولرکے طور پر کھیلا جس پر مجھے فخر ہے۔

لیکن مجے یہ سرجری کروانی پڑے گی اور اس سے مکمل صحتیاب ہونے اور درد ختم ہونے میں دو سے تین ہفتے درکار ہوں گے۔

راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ اس دوران انہیں دعاؤں کی سخت ضرورت ہے، مجھے امید ہے یہ میری آخری سرجری ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: احمد شہزاد کپتان مقرر

واضح رہے کہ شعیب اختر کے گھٹنوں کے ٹشوز اور ہڈیاں متاثر ہوچکے ہیں جس کے بارے میں وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آگاہ کرتے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ شعیب اختر نے دسمبر انیس سو ستانوے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیل سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے چھیالیس ٹیسٹ میچ کھیلے، جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 178 وکٹیں حاصل کیں۔

شعیب اختر نے 163 ون ڈے میچز میں 247 جب کہ 15 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 19 وکٹیں حاصل کیں، مارچ دوہزار گیارہ میں انہوں نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -