پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

’حارث رؤف پر پابندی لگائیں، جب امید رکھو شرمندہ کرتے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسپورٹس جرنلسٹ شعیب جٹ نے فاسٹ بولر حارث رؤف پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔

پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اسپورٹس جرنلسٹ شعیب جٹ نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کوئی پلان نہیں تھا ورنہ ایشیا کپ فائنل جیت سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حارث رؤف پر تو آپ پابندی لگائیں انہیں کم از کم دو سال تک ڈومیسٹک کرکٹ تک محدود رکھیں اور انٹرنیشنل کرکٹ میں آنے ہی نہ دیں۔

شعیب جٹ کا کہنا تھا کہ قوم نے ہاتھ جوڑ لیے ہیں کہ اس شخص کو کتنا کھلائیں گے، جب جب آپ حارث سے امید رکھیں گے تو وہ شرمندہ ہی کروائے گا۔

یہ پڑھیں: سارا میچ محمد حارث کی وجہ سے خراب ہوا، وہ شارٹ نہیں مارنا چاہیے تھے، محمد عامر

اسپورٹس جرنلسٹ نے کہا کہ بڑی ناکامیوں کو بھول جاتے ہیں، حارث رؤف کو کہیں کہ پی ایس ایل کھیلے اور وہاں ڈرامے بازی کرے، آپ ٹیم پر بوجھ بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا نعرہ ہے ’ون پیشن ون نیشن‘ مجھے لگتا ہے کہ اب ’ون نیشن ون ڈیمانڈ‘ حارث رؤف کو باہر کریں۔

واضح رہے کہ حارث رؤف آخری اوور میں 10 رنز کا دفاع نہ کرسکے اور ایک چھکا ایک چوکا لگنے کے بعد میچ بھارت کی جھولی میں چلا گیا، اس سے قبل 17 واں اوورز کرتے ہوئے حارث نے 17 رنز دیے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں