The news is by your side.

Advertisement

نجی مصروفیات، شعیب ملک کی 10 روز کے لیے وطن واپسی

لندن: قومی ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین شعیب ملک دورہ انگلینڈ کے میچز سے قبل ہی ذاتی وجوہات کی بنا پر پاکستان واپس آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل ہی شاداب خان کے بعد قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا لگا ہے، آل راؤنڈر شعیب ملک ذاتی وجوہات کی بنا پر پاکستان آرہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شعیب ملک کو دس روز کے لیے ٹیم سے ریلیز کردیا۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹرز نے شاداب خان کو عالمی کپ سے قبل صحت یاب ہونے کی نوید سنادی

ذرائع کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر شعیب ملک شروع کے میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، دس روز کے بعد نجی معاملات کو نمٹا کر وہ جلد ٹیم کو جوائن کریں گے۔

واضح رہے کہ آج قومی کرکٹ ٹیم نارتھمپٹن شائر کے خلاف پریکٹس میچ کھیل رہی ہے جس میں شعیب ملک کی جگہ آصف علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم دورہ انگلینڈ کا باقاعدہ آغاز 5 مئی سے کرے گی، قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کھیلے گی اور ایک ٹی ٹوینٹی میچ بھی کھیلا جائے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں