پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

بابر اعظم کی کپتانی کا سب سے کمزور پہلو کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ میں پاکستان کل سے اپنی مہم کا آغاز نیدر لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا سابق کپتان شعیب ملک نے بابر اعظم کی کپتانی کے کمزور پہلو سے آگاہ کیا ہے۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کا آغاز ہو چکا ہے اور دنیا کرکٹ کے سحر میں مکمل طور پر گرفتار ہے۔ پاکستان ٹیم بھی ورلڈ کپ کی ٹرافی جیتنے کا عزم لیے پڑوسی ملک بھارت پہنچ چکی ہے جہاں وہ کل سے میگا ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

پاکستان کل حیدرآباد دکن میں قدرے کمزور حریف نیدر لینڈ کے مدمقابل ہوگا تاہم میگا ایونٹ سے قبل دو وارم اپ میچز میں پے در پے شکستوں کے بعد قومی ٹیم کی کارکردگی اور کپتانی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اس موقع پر سابق کپتان شعیب ملک نے بابر اعظم کی کپتانی میں کچھ کمزوریوں سے آگاہ کیا ہے۔

پاکستان کے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل اے اسپورٹس پر گفتگو کرتے ہوئے مایہ ناز آل راؤنڈر اور سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ بابر اعظم کی کپتانی میں بہتری ضرور آئی ہے لیکن بطور لیڈر جو آؤٹ آف باکس فیصلے کرنا چاہئیں بابر اعظم وہ فیصلے نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ابھی نسیم شاہ کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے جس طرح لوگ باتیں کر رہے ہیں کہ پاکستان کے لیے ورلڈ کپ میں بڑا نقصان ہے تو یہ اس لیے کی جا رہی ہیں کہ ہم نے بڑی ٹیم ہو یا ہالینڈ جیسی ٹیم سب کے خلاف نسیم شاہ، شاہین شاہ اور حارث رؤف کو کھلایا۔ اس موقع پر ہمیں انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے سیکنڈ لائن بولنگ بھی تیار کرنی چاہیے تھے جو نہیں کی۔

شعیب ملک نے کہا کہ دوسرا دیکھا یہ گیا ہے کہ جب ہمارے بولر پٹ رہے ہوتے ہیں تو مین بولرز ہی مسلسل بالنگ کرتے رہتے ہیں جب کہ اس موقع پر بابر کو بہادرانہ فیصلہ کرتے ہوئے نان ریگولر بولر کو لانا چاہیے جس سے بیٹسمین تھوڑا ریلیکس ہوتا ہے اور وکٹ ملنے کا چانس بنتا ہے لیکن بابر ایسا نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاداب کی فارم کے حوالے سے بہت بات کی جا رہی ہے۔ مڈل اوور میں ہمیں وکٹوں کا حصول لازمی کرنا ہوگا اس کے لیے ہمیں جرات سے فیصلے کرنا اور مڈل اوور میں اسپنرز کے لیے معاون فیلڈ سیٹ پر توجہ دینا ہوگی۔

 

اس موقع پر مصباح کا کہنا تھا کہ ہم فاسٹ بولر پر بات کر رہے ہیں تو یہ سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ جب ہم اپنے تین مین فاسٹ بولرز شاہین، نسیم اور حارث کی ری پلیسمنٹ کے لیے ایمرجنگ ایشیا کپ میں بولرز کھلا رہے تھے لیکن جب نسیم شاہ ان فٹ ہوئے تو ان تین کی جگہ کسی اور نے کیوں لی؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں