پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب ملک نے اہلیہ و اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ شادی کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کردیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق کرکٹر شعیب ملک نے شادی کی دوسری سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں اہلیہ و اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
تصاویر میں شادی کی دوسری سالگرہ کی مناسبت سے دو کیک بھی موجود ہیں۔
شعیب ملک نے کیپشن میں ثنا جاوید کو مخاطب کرتے ہوئے محبت کا اظہار بھی کیا۔
View this post on Instagram
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کی ہیں اور مداحوں کی جانب سے بھی انہیں مبارکبار دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ شعیب اور ثنا کی شادی 2024 میں ہوئی تھی جس کا اعلان دونوں نے مشترکہ پوسٹ کے ذریعے 20 جنوری کو کیا، جوڑے نے دو تصاویر شیئر کیں اور پوسٹ کے کیپشن میں ‘الحمداللہ’ اور ساتھ ہی قرآن شریف کی آیت لکھی تھی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


