site
stats
کھیل

شادی کی سالگرہ ، شعیب ملک نے میچ وننگ سنچری اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے نام کردی

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی شادی کی آج ساتویں سالگرہ ہے ، شعیب ملک نے شادی کی سالگرہ پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ ثانیہ کے نام کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے شادی کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور کہا کہ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ ثانیہ کے نام کرتا ہوں،ثانیہ نے ہر مرحلے پر میرا ساتھ دیا۔

شعیب ملک نے کہا کہ تم نے میرےخوابوں کو تعبیر اور حوصلوں کو نئی طاقت دی۔

شعیب اور ثانیہ کی جوڑی نے ان سات سالوں میں مداحوں کو اپنے منفرد انداز سے بھی خوب محظوظ کیا، ایک گانے میں دونوں سپر اسٹارز کی پرفارمنس نے تہلکہ مچادیا تھا۔

کھیلوں میں شعیب اور ثانیہ کی جوڑی ہٹ نہیں سپر ہٹ قرار دی جاتی ہے۔


 شعیب ملک کی شاندار سنچری ، مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار


خیال رہے کہ شعیب ملک اس وقت دورہ ویسٹ انڈیز پر ہیں اور گزشتہ روز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے تیسرے ون ڈے میں شاندار سنچری اسکور کرکے ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، شاندار پرفارمنس پر انہیں مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے ۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top