جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

شعیب ملک کا پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے پیغام میں لکھا کہ بطور کھلاڑی 10 سال پی ایس ایل کا ہر لمحہ انجوائے کیا ہے، آج پی ایس ایل کو خیرباد کہنے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے جذبہ اور کام کرنے کی لگن برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ شعیب ملک نے 2015 میں ٹیسٹ کرکٹ اور  2019 میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا  جب کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے انہوں نے باقاعدہ  تو  ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا تاہم 44 سالہ آل راؤنڈر نے 2021 کے بعد سے قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کی تاہم وہ پی ایس ایل اور دیگر  ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلتے  رہے ہیں۔

انہوں نے پی ایس ایل کے اب تک کے تمام 10 سیزن کھیلے ہیں جبکہ پی ایس ایل میں 4 ٹیموں کراچی کنگز، ملتان سلطانز،  پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی اور 2025 میں اپنا آخری سیزن انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں