جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

شعیب ملک کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: قومی کرکٹر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ 20 سال سے پاکستان کے لیے کرکٹ کھیل رہا ہوں، افسوس ہے ذاتی زندگی کے بارے میں وضاحتیں دینا پڑ رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹر شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تمام کھلاڑیوں کی جانب سےعوام اور میڈیا سے درخواست کی کہ ہمارے خاندان سے متعلق احترام کو ملحوظ رکھیں۔

شعیب ملک نے کہا کہ ہماری مرضی کے بغیرغیراہم معاملے میں نہ گھسیٹا جائے، ایساردعمل کسی طورصحیح نہیں ہے۔

- Advertisement -

قومی کرکٹر شعیب ملک نے کہا کہ 20 سال سے پاکستان کے لیے کرکٹ کھیل رہا ہوں، افسوس ہے ذاتی زندگی کے بارے میں وضاحتیں دینا پڑ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو 13 جون کی ہے، 15 جون کی نہیں، اس سے قبل پی سی پی نے بھی کہا تھا کہ میچ کی رات کسی کھلاڑی نے کرفیو ٹائم کی خلاف ورزی نہیں کی۔

دوسری جانب فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھی ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شائقین پرفارمنس پر تنقید کرنے کا حق رکھتے ہیں مگر کھلاڑی کے لیے نازیبا الفاظ استعمال نہ کریں، ٹیم کم بیک ضرور کرے گی عوام کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے شعیب ملک اور دیگر کھلاڑیوں کی پاک بھارت میچ سے ایک رات قبل کرفیو ٹائم کی خلاف ورزی کی تردید کردی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں