معروف اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک ان سے فوٹو شوٹ کی ٹپس لیا کرتے تھے۔
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں وہ میرے پرانے دوست بھی ہیں۔
شعیب ملک کے ساتھ وائرل ہونے والے فوٹو شوٹ سے متعلق عائشہ عمر نے کہا کہ شعیب کے ساتھ فوٹو شوٹ اچھا رہا، وہ کافی شرمیلے ہیں، شعیب مجھ سے فوٹو شوٹ میں ٹپس لیتے تھے۔
عائشہ عمر نے اپنی ابتدائی زندگی کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ 2 سال کی تھیں تو ان کے والد صاحب کا انتقال ہوگیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ میری والدہ نے ہماری اکیلے پرورش کی تھی لیکن ہمارے معاشی حالات بہت خراب تھے ۔
انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے انڈسٹری میں کام کرنا شروع کیا تو انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا تھا ، وقت پر پیسے نہیں ملتے تھے اور دیگر مسائل بھی در پیش تھے لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی اور انڈسٹری میں کامیابی حاصل کی۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ عائشہ عمر اور کرکٹر شعیب ملک کے فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جسے کچھ صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا۔