پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

شعیب ملک کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ اور ٹی ٹوئنٹی کیریئر جاری رکھنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لارڈز: سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے پی سی بی کو اہم مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلوں گا، کاردگی کبھی اچھی اور کبھی خراب ہوتی ہے، انہوں نے کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیا کہ سرفراز یا کسی کو بھی 2 سال کے لیے کپتان بنائیں کیونکہ اُسے اپنے وقت کا معلوم ہونا چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی،بابراعظم،امام الحق،عماد وسیم ٹیم کامستقبل ہیں، ویسٹ انڈیز سے شکست خراب تھی جس سےرن ریٹ بہترنہ ہوسکا، بھارت سے ہارے تو بہت برا سلوک ہوا۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا ،بھارت کے خلاف 2سخت میچزسے پہلے بارش نےمتاثرکیا، آج کےمیچ میں فخرنےبتایاوکٹ سلو ہے 400کرنا مشکل ہے۔

یاد رہے کہ شعیب ملک نے گزشتہ برس اعلان کیا تھا کہ وہ ورلڈکپ 2019 کے بعد ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔ لارڈز میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ شاید شعیب ملک اپنے کریئر کا الوداعی میچ کھیلیں البتہ ایسا ممکن نہ ہوسکا۔

شعیب ملک کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کی مخالفت ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کی اور صاف انکار کیا کیونکہ وہ ٹیم میں کسی بھی تبدیلی کے خواہش مند نہیں تھے۔ ورلڈکپ 2019 کے دوران بھی سابق کپتان متنازع رہے اور اُن کے حوالے سے کئی سوالات بھی اٹھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے آخری پیغام میں شعیب ملک نے بتایا کہ آج اُن کا ون ڈے انٹرنیشنل سے سفر اختتام پذیر ہورہا ہے۔ انہوں نے تمام کھلاڑیوں، کوچز، اہل خانہ، دوستوں ، میڈیا اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے انہیں شاندار انداز سے الوداع کہا اور تالیاں بجا کر انہیں اسٹیڈیم سے رخصت کیا۔

شعیب ملک کے کیریئر پر مختصر نظر

شعیب ملک نے 14 اکتوبر 1999 میں ون ڈے کرکٹ کا آغاز کیا، انہوں نے 19 سالہ ون ڈے کیریئر میں 287 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 34.55 کی اوسط سے 7 ہزار 534 رنز بنائے اور 158 وکٹیں حاصل کیں۔

شعیب ملک نے اپنے ون ڈے کیریئر میں 9 سنچریاں اور 44 نصف سنچریاں بنائیں ان کا سب سے زیادہ اسکور 143 رنز تھا۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں