اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

’بیٹنگ میں فلاپ ہوکر بھارت سے نہیں جیت سکتے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ بیٹنگ میںٰ فلاپ ہوکر آپ بھارت سے فائنل نہیں جیت سکتے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ سری لنکا کے میچ میں فیلڈنگ اور بولرز کی باڈی لینگویج اچھی تھی یہی چیز نظر نہیں آرہی تھی جو میں دیکھنا چاہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب آپ کو بیٹنگ میں باڈی لینگویج اچھی چاہیے، اگر آپ کا ایک گراف یعنی بیٹنگ کا نیچے کی جانب رہا تو آپ بھارت سے نہیں جیت پائیں گے، بیٹرز کو گراف بڑھانا ہوگا۔

شعیب ملک نے کہا کہ یہ نہیں سوچیں کہ آؤٹ ہوجاؤں گا تو کیا ہوگا ویسے بھی تو آؤٹ ہو ہی رہے ہیں جس پچ پر 161 بنانے ہیں اس پر بھی کم رنز بنارہے ہیں تو اپنی بیٹنگ کا گراف بلند کریں۔

یہ پڑھیں:  سابق کوچ اور کپتان کا صائم ایوب کو بینچ پر بٹھانے کا مطالبہ

سابق کپتان نے کہا کہ ابھی دو دن ہیں آپ کا میچ کا نہیں سوچیں ورنہ پریشر بڑھے گا جو میدان میں بھی حاوی ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک دن کی پریکٹس اچھا یا برا نہیں بنادے گی، لمحے کو انجوائے کریں۔

ایشیا کپ 2025 میں پاکستان نے گزشتہ روز بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے اور پاکستان، بھارت کی ٹیمیں اتوار کو دبئی میں فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں