پاکستان کے سینئر کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید نے پاک بھارت ایشیا کپ فائنل سے قبل اپنے شوہر کے حق میں بڑا بیان دیا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے ایشیاکپ فائنل کے اہم معرکے سے قبل شعیب ملک کی اہلیہ ثنا جاوید ان کے حق میں سامنے آگئی ہیں اور دعویٰ کیا ہے کہ اگر آل راؤنڈر ٹیم میں ہوت صورحال مختلف ہوتی۔
ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر میچ سے کچھ گھنٹے قبل اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ شعیب ملک کے ہونے سے ٹیم میں امید کی ایک کرن ہوتی۔
انھوں نے لکھا کہ "اگر شعیب ملک آج ٹیم کا حصہ ہوتے تو ان کا برسوں کا تجربہ پاکستانی ٹیم اور اس کے عوام دونوں کے لیے امید کی کرن بن جاتا۔”
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نے مزید لکھا کہ "شعیب ملک کی اکیلے ہی میدان میں موجودگی ہمت کو جگانے اور فتح پر یقین پیدا کرنے کے لیے کافی ہوتی”۔
ایشیاکپ فائنل: میچ شروع ہونے سے قبل شاہین آفریدی نے کیا کہا؟
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


