بھارتی ٹیم ہر سال ہم سے زیادہ میچ کھیلتی ہے، شعیب ملک -
The news is by your side.

Advertisement

بھارتی ٹیم ہر سال ہم سے زیادہ میچ کھیلتی ہے، شعیب ملک

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ بھارت ہر سال ہم سے زیادہ میچ کھیلتا ہے مگر شکست کے باوجود کوئی بہانہ نہیں بنانا چاہتا۔

دبئی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ بھارت سے شکست پر میں کوئی بہانہ نہیں بنانا چاہتا، مخالف ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا اسی وجہ سے انہیں دونوں میچوں میں فتح ملی۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ہمارے باؤلرز باصلاحیت ہیں مگر بھارتی کھلاڑیوں کا کھیل بھی کم نہیں، پڑوسی ملک کی ٹیم ہر سال ہم سے زیادہ میچز کھیلتی ہیں جس کی وجہ سے وہ بااعتماد تھے۔

مزید پڑھیں: ایشیائی کرکٹ پر حکمرانی کی جنگ، فائنل میں بھارت سے مقابلہ کون کرے گا

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش سے میچ بہت اہم ہے، جو ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی وہی کامیاب ہوگی، پاکستانی باؤلرز کے پاس ورائٹی موجود ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2018 میں پاکستانی ٹیم کا 2 بار روایتی حریف ٹیم بھارت سے سامنا ہوا، قومی ٹیم کو دونوں ہی میچوں میں ناقص کارکردگی کے باعث شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امید کرتا ہوں پاکستانی ٹیم کم بیک کرے گی: شاہد آفریدی

سرفراز الیون کل بنگلا دیش کے خلاف اپنا اہم میچ کھیلے گی، سپرفور مرحلے کے آخری میچ میں جیتنے والی ٹیم بھارت سے فائنل کھیلے گی، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ایک بار پھر غلطیاں نہ دہرانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں