تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

شعیب ملک نے عمران طاہر سے متعلق دلچسپ واقعہ بیان کردیا

کراچی: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام’ گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر عمران طاہر سے متعلق ایک واقعہ میرے لیے بہت ہی مزاحیہ ہے۔

شعیب ملک نے کہا کہ’ عمران طاہر پاکستان انڈر 19 اور اے ٹیم میں قومی ٹیم کی جانب سے کھیلے ہیں ، ہم 1997 میں جنوبی افریقہ کے دورے پر تھے ، عمران طاہر اور ہم لوگوں کو بہت بھوک لگی تھی ہم لوگ کھانا کھانے چلے گئے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’عمران طاہر کے ہاتھ میں ایک نیل کٹرتھا، وہ نیل کٹر مختلف گاڑیوں میں لگا رہے تھے اور ہم ان کو منع کررہے تھے کہ نہیں کرو ، جنوبی افریقہ ہے پکڑ لیں گے لیکن وہ مذاق کرنے میں لگے رہے۔‘

شعیب ملک نے کہا کہ ’عمران طاہر مستی کے دوران پیچھے رہ گئے اور ہم لوگ آگے نکل گئے، اسی دوران پیچھے سے آواز آئی ، اللہ کی قسم ہے مجھے معاف کردو، ہم نے مڑ کر دیکھا تو بیساکھی والا شخص ان کو مار رہا تھا۔‘

انہوں نے بتایا کہ ‘ہم واپس گئے ان کو چھڑوایا، گاڑی والا یہ سمجھ رہا تھا کہ شاید کوئی چیز چوری کررہے ہیں، ہم نے پھر اس شخص کو سمجھایا تو عمران طاہر کی جان چھوٹی۔‘

Comments

- Advertisement -