جمعہ, دسمبر 5, 2025
اشتہار

شعیب ملک کا ثنا جاوید سے طلاق کی افواہوں پر ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی دوسری بیوی، اداکارہ ثنا جاوید سے طلاق کی افواہوں کو خاموشی سے مسترد کر دیا۔

پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید اور کرکٹر شعیب ملک کی شادی جنوری 2024 میں ہوئی تھی جس نے شوبز اور کرکٹ دونوں دنیا میں خاصی ہلچل مچائی، اس رشتے کو ابتدا ہی سے تنازعات کا سامنا رہا کیونکہ دونوں نے اپنے پچھلے تعلقات کے باضابطہ خاتمے کے اعلان سے قبل ہی نئی زندگی کا آغاز  کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Voice Of Netizens (@voiceofnetizens)

حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ایک مختصر ویڈیو نے ان کے رشتے پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، ویڈیو میں دونوں ایک ساتھ بیٹھے دکھائی دیتے ہیں لیکن ان کے درمیان نمایاں فاصلہ اور بے رُخی نے قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے کہ شاید تعلقات میں دراڑ آ گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)

تاہم اب شعیب ملک نے ان افواہوں کا جواب دیتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنی بیوی کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں، کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’’ان کے ساتھ دن گزارنا ہمیشہ اچھا رہا ہے۔‘‘ یہ تصاویر جوڑے کی کیلیفورنیا کی تعطیلات سے لی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثناء جاوید نے اس سے قبل بالترتیب ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور گلوکار عمیر جسوال سے شادی کی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں