اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

شعیب ملک کا اپنی اہلیہ کیلیے محبت بھرا پیغام سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی کو 2 سال مکمل ہوگئے، اس موقع پر سابق کپتان نے اپنی اہلیہ کے لئے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے اپنی دوسری اہلیہ ثنا جاوید کے لیے شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر محبت بھرا پیغام جاری کرتے ہوئے چند تصاویر بھی شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

اپنے پیغام میں شعیب ملک نے ثناء جاوید کے ساتھ اپنی شریک حیات کو خوبصورت قرار دیا اور ان سے محبت کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ثناء جاوید اور قومی ٹیم کے سابق کپتان نے 2024ء کے آغاز میں شادی کی تھی اور دونوں کی یہ دوسری شادی ہے۔

‘بہادری دکھاؤ‘ ثانیہ مرزا کا سوشل میڈیا پر پیغام

شعیب ملک کی پہلی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔ تاہم دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں