قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے بیٹے اذہان مرزا ملک نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر شعیب ملک نے بیٹے اذہان مرزا ملک کی تصویر شیئر کی جس میں وہ احرام باندھے حرم میں موجود ہیں۔
قومی کرکٹر نے لکھا کہ ’اللہ آپ کا عمرہ قبول فرمائے اور آپ کو ہمیشہ سلامت رکھے، بابا کو آپ پر بہت فخر ہے، آپ کو بہت پیار، جلد ملتے ہیں۔‘

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں بیٹے کی عمرہ ادا کرنے کی تصویر شیئر کی ہے۔
یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے 2010 میں شادی کی تھی اور 2018 میں ان کے بیٹے اذہان کی پیدائش ہوئی، تاہم ان کی شادی جنوری 2024 میں باضابطہ طور پر ختم ہو گئی۔
بعدازاں شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی۔
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں



