تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شعیب ملک کی سالگرہ پر ثانیہ مرزا کا دلچسپ پیغام

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک آج اپنی 40ویں سالگرہ منا رہے ہیں اس موقع پر ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے دلچسپ پیغام شیئر کیا۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر اور پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے شعیب ملک کی 40ویں سالگرہ پر ثانیہ مرزا نے شوہر اور بیٹے کے ساتھ سیلفی شیئر کی جس میں فیملی کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک، ثانیہ مرزا اور ان کا بیٹا اذہان مرزا ملک جہاز میں موجود ہیں۔

ثانیہ مرزا نے شوہر کی سالگرہ پر دلچسپ پیغام لکھا کہ ’ہماری طرف سے آپ کو سالگرہ کی مبارک باد، آپ اپنی عمر کو پیچھے کی جانب لے جانا جاری رکھیں اور مجھ سمیت سب کو کمپلیکس دیں۔‘

شعیب ملک کی سالگرہ کے موقع پر ساتھی کرکٹرز کی جانب سے بھی مبارک باد دی جارہی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ شعیب ملک نے 35 ٹیسٹ میں 35.15کی اوسط سے 1898 رنز بنائے ہیں جس میں ایک ڈبل سنچری، تین سنچریاں اور 8 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

شعیب ملک نے 287 ون ڈے میچز میں 9 سنچریوں اور 44 نصف سنچریوں کی مدد سے 7534 رنز بنارکھے ہیں جبکہ 124 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز میں 9 نصف سنچریوں کی مدد سے 2435 رنز بنائے ہیں۔

Comments

- Advertisement -