جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

ثانیہ مرزا کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھارت کے یوم آزادی پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک خاتون کہیں ثانیہ کی نظر اتارتے تو کہیں ان کی بلائیں لیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

- Advertisement -

بعد ازاں ویڈیو میں ثانیہ کو ہاتھ سے بریانی کھاتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں ثانیہ نے لکھا کہ ’کچھ چیزیں صرف ہم بھارتی ہی سمجھ سکتے ہیں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ویڈیو میں ثانیہ نے بھارت کی یوم آزادی کے 75 سال کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا، ثانیہ کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جسے کئی ہزار صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی دلچسپ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی سراہا جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)


گزشتہ دنوں انہوں نے دلچسپ ویدیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں