تازہ ترین

شعیب ملک کا حیران کن کیچ، ویڈیو وائرل

لنکا پریمئیر لیگ میں شعیب ملک نے شاندار کیچ لے کر سب کو حیران کر دیا۔

شعیب ملک نے باؤنڈری لائن پر چھکا بچایا اور پھر گیند کو باؤنڈری سے باہر اچھال کر کیچ پکڑ لیا۔

مشکل کیچ پکڑنے پر شائقین نے شعیب ملک کو داد دیتے ہوئے ان کی فیلڈنگ کی صلاحیتوں کو سراہا ہے۔

فٹنس کے لحاظ سے شعیب ملک کا شمار پاکستان کے اچھے کھلاڑیوں میں شمار ہوتا ہے اور وہ اس قبل بھی زبردست فیلڈنگ کا مظاہر کر چکے ہیں۔

لنکا پریمیئر لیگ میں خطرناک بیٹسمین میتھیوس نے چھکا لگایا تو اگلی ڈیلوری پر گیند کو باؤنڈری سے باہر پھینکنے کی کوشش شعیب ملک نے زبردست کیچ لے کر ناکام بنا دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -