The news is by your side.

Advertisement

شعیب ملک کی سالگرہ، ثانیہ مرزا نے محبت بھرا پیغام شیئر کردیا

نئی دہلی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک آج اپنی 40ویں سالگرہ منا رہے ہیں اس موقع پر اہلیہ ثانیہ مرزا نے شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شعیب ملک کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں 40ویں سالگرہ کی مبارکبا دی۔

ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ’اس شخص کو سالگرہ مبارک ہو جس کے بغیر میری زندگی ادھوری ہے، یہ سال آپ کے لیے ڈھیر ساری خوشیاں اور کامیابیاں لے کر آئے۔‘

ٹینس اسٹار نے لکھا کہ ’جب آپ پریکٹس سے واپس آجائیں گے تو اس وقت باقی کی باتیں بتاؤں گی۔‘ آخر میں انہوں ںے کہا کہ شعیب میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔

شعیب ملک یکم فروری 1981 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، قومی کرکٹر آج اپنی 40ویں سالگرہ منارہے ہیں، شعیب ملک کو ساتھی کھلاڑی اور مداح مبارکباد پیش کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کا دو برس کا بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی ویڈیو ثانیہ مرزا کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں