The news is by your side.

Advertisement

حسن علی اور بیگم کے لیے ملک فیملی کا عشائیہ

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اُن کی اہلیہ نے نوبیاہتا جوڑے کے لیے پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں گزشتہ دنوں ازدواجی بندھن میں بندھنے والے حسن علی کی دعوتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، ساتھی کھلاڑیوں نے بھی انہیں دعوت دینا شروع کردی۔

شعیب ملک اور اُن کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے نوبیاہتا جوڑے (حسن علی، سامعہ آرز) کے اعزاز میں پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا، جس میں دونوں کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

شعیب ملک اور حسن علی اور اُن کی بیگمات کی گروپ فوٹو بھی سامنے آئی جبکہ اہل خانہ نے تقریب میں خوب ہلہ گلا کیا۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 8 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی،شادی کے بعد دونوں نے مشترکہ طور پر دبئی میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم دونوں نے کئی دن بھارت اور پاکستان میں بھی ایک ساتھ گزارے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں