منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

کویت میں داخلے کے خواہشمند غیرملکیوں کو دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سول ایوی ایشن نے وضاحت کی ہے کہ کویت میں داخلے کے لیے پابندیاں صرف کویتی شہریوں کے لیے نرم کی گئی ہیں۔

کویت کی وزرا کونسل کی جانب سے چند روز قبل کویت میں آنے والے مسافروں کے لیے سفریوں پابندیوں کو ختم کرنے کے حوالے سے اعلان کیا گیا تھا جس سے کویت میں داخلے کے خواہشمند غیر ملکیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی لیکن ان پابندیوں کے خاتمے سے تین روز قبل سول ایوی کی وضاحت نے ان کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق کویتی سول ایوی ایشن کی جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ ایک سرکلر نے گزشتہ پیر کو وزرا کی کونسل کی جانب سے اعلان کردہ سفری پابندیوں کو کم کرنے کے فیصلوں کی تشریح کی گئی ہے۔

سرکلر کے مطابق آئندہ اتوار سے غیر ویکسین شدہ افراد کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت صرف کویتی باشندوں تک ہی محدود ہے اور اس میں غیر ملکی شامل نہیں۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ صرف انہیں غیر ویکسین شدہ شہریوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی جو منفی پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ پیش کریں گے جو جہاز میں سوار ہونے سے بہتتر گھنٹے سے زائد وقت کا نہ ہونا چاہیے تاہم اس کا اطلاق سولہ سال سے کم عمر بچوں پر نہیں ہوگا۔

ایئرپورٹ کے ایک سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا کہ صرف ان غیر ملکیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی جنہوں نے مکمل حفاظتی ویکسین لگوائی ہے (وہ لوگ جنہوں نے کویت میں منظور شدہ ویکسین کی ایک خوراک حاصل کی تھی یا جنہیں نو ماہ قبل ویکسین کی دوسری خوراک ملی تھی)۔

ذرائع نے وضاحت کی کہ حفاظتی ویکسین لگوانے والے غیر ملکیوں کو جہاز میں سوار ہونے سے بہتتر گھنٹے قبل کا منفی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ ضرور لانی ہوگی اور ان کی آمد پر سات دن کا ہوم قرنطینہ لازم ہے جب کہ یہ سات دن کا قرنطینہ بھی اس پی سی آر ٹیسٹ سے ختم ہوگا جس میں اس شخص کے کورونا سے پاک ہونے کی تصدیق ہوگی۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ صحت حکام کی ہدایات کی بنیاد پر اتوار 20 فروری سے درج ذیل احکامات پر عمل کیا جائے گا۔

ذرائع نے تصدیق کی کہ سفری ضروریات کے بارے میں وزرا کی کونسل کے فیصلے صرف کویتی شہریوں سے متعلق ہیں جب کہ غیر ملکی پہلے سے جاری کردہ سفری طریقہ کار کے تابع ہیں تاہم سفارتکاروں کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں