The news is by your side.

Advertisement

پاکستان ٹیم کو دھچکا، فاسٹ بولر انجری کا شکار

کمر کی تکلیف سے چھٹکارا پانے کے بعد کرکٹ میں واپس آنے والے فاسٹ بولر حسن علی کو پھر دھچکا لگ گیا۔

قریباً 15 ماہ بعد کمر درد سے ریلیف پا کر ایکشن میں نظر آنے والے حسن علی ایک اور انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔

26سالہ فاسٹ بولر قائد اعظم ٹرافی کے دوران انجری کی وجہ سے اوور ادھورا چھوڑ گئے اور ان کا نامکمل اوور احمد سفی اللہ نے پورا کیا۔

ڈریسنگ روم میں جانے کے بعد حسن علی دوبارہ میدان میں نہ آئے اور انہوں نے ناردرن کے خلاف دوسری اننگز میں بھی بولنگ نہیں کی۔

احمد شہزاد اور حسن علی کی واپسی

معلوم ہوا ہے کہ حسن علی نے کراچی کے نجی اسپتال میں سٹی اسکین کروایا ہے جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

حسن علی کی پی ایس ایل کے 14 نومبر سے شروع ہونے والے ناک آؤٹ مرحلے کے میچز میں شرکت مشکوک ہے، اگر وہ مکمل صحت یاب نہ ہوئے تو دورہ نیوزی سے بھی وہ باہر ہو جائیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں