تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ہاتھ اور انگلیاں ہلنے کے باوجود مردے کی تدفین؟

جکارتہ: انڈونیشیا میں ایک شخص کی آخری رسومات کے وقت خوف کا سماں پیدا ہوگیا جب لواحقین کو لگا کہ مردہ حرکت کررہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے شمالی علاقے میں واقع شہر سلویسی میں مردے کی تدفین معمہ بن گئی، جنازے میں شریک افراد نے مذکورہ شخص کو زندہ قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ 5 مئی کو پیش آیا جس میں ایک شخص کی تدفین کی جارہی تھی۔

اس موقع پر دیکھا گیا کہ تابوت کے اندر سے لاش حرکت کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، تدفین کے وقت اہلخانہ موجود تھے اور پادری نے دعائیں پڑھنا شروع کیں تو تابوت کے اندر سے مردے کو حرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ’اس نے ہاتھ لہرایا، ہاں وہ شاید ابھی زندہ تھا اور وہ اپنا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کررہا تھا۔‘

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ لاش ہل رہی تھی یا تابوت سے باہر نکلنے کی کوشش کررہی تھی، یہ معلوم نہیں ہے آیا وہ شخص ابھی تک زندہ تھا یا نہیں۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ مرنے کے بعد انسان کے اندرونی اعضا اپنی جگہ تبدیل کرتے ہیں جس کی وجہ سے مردے میں ہل جل پیدا ہوتی ہے اور لوگوں کو گماں ہوتا ہے کہ وہ زندہ ہے۔

بچے اور کمزور دل افراد نہ دیکھیں 

Comments

- Advertisement -