The news is by your side.

Advertisement

ناروے، 19 سالہ نوجوان نے عجیب الخلقت مچھلی پکڑ لی

اوسلو: ناروے میں 19 سالہ نوجوان نے ایلین کی شکل کی مچھلی پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ناروے میں مچھلی کے شکار کے شوقین 19 سالہ نوجوان اوسکر لندہل نے سمندر سے ایلین کی شکل کی مچھلی پکڑ کلی، اوسکر 2600 فٹ پانی میں شکار کررہے تھے۔

نوجوان کا کہنا ہے کہ میں شکار کے لیے 2600 فٹ پانی کی طرف موجود تھا جب میں عجیب و غریب آنکھوں والی مچھلی کو دیکھا جو میری کشتی کے بالکل قریب تھی۔

اوسکر کا کہنا ہے کہ یہ درحقیقت ریٹ فش ہے جسے لاطینی زبان میں چیمیرس مونسٹروسا لننیئس ہے، اس مچھلی کا سر شیر اور دم ڈریگن کی طرح کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ مچھلی شارک کی ایک نسل ہے جو 300 سال پرانی ہے، یہ گہرے پانی بھی موجود ہوتی ہے اور بہت ہی کم پکڑی جاتی ہے۔

علاوہ ازیں یہ مچھلی انسانوں کے لیے بے ضرر ہے اور سمندر میں اس کی خوراک کیکڑے اور دیگر کیڑے مکوڑے ہوتے ہیں۔

خیال کیا جارہا ہے کہ اس ایلین مچھلی کی بڑی بڑی آنکھیں اس کو سمندر کی گہرائی میں شکار پکڑے میں مدد دیتی ہیں۔

اوسکر کا کہنا ہے کہ وہ بلیو ہیل بٹ (مچھلی کی ایک قسم) کے لیے شکار کررہا تھا اتفاقیہ طور پر اس کے ہاتھ یہ نایاب شارک کی نسل کی مچھلی لگ گئی جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گیا۔

انیس سالہ نوجوان کا کہنا تھا کہ اس کے پاس بڑی مچھلیوں کو پکڑنے کے لیے بھی تمام سامان موجود تھا اور وہ 2600 فٹ گہرے پانی میں شکار کررہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے بہت حیرت انگیز تھا، اس سے پہلے میں نے اسے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا، یہ عجیب سی لگتی تھی قدرے ڈائناسور جیسی لگتی تھی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں