تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پیٹرول نہ دینے کا انوکھا انتقام، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارت میں ایک شخص نے بوتل میں پیٹرول نہ ملنے پرپمپ  مالک سے انوکھا انتقام لیا اور دفتر میں سانپ چھوڑ دئیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر امیں ایک شخص بوتل میں پیٹرول نہ دینے پر طیش میں آگیا اور پمپ مالک کے دفتر میں سانپ چھوڑ دئیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بوتل میں پیٹرول نہ ملنے پر مذکورہ شخص پیٹرول پمپ مالک کے دفتر کی جانب بڑھتا ہے اور تھیلے میں سے ایک بڑا سانپ نکال کر اسے دفتر کے اندر چھوڑ دیتا ہے۔

پیٹرول پمپ کے دفتر میں موجود خاتون مذکورہ شخص کی اس حرکت پر حیران رہ جاتی ہے اور سانپ کو دیکھتے ہی آفس سے باہر نکل جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی شہری کی اس حرکت پر اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’پیٹرول پمپ کے دفتر میں سانپ چھوڑ کر اس شخص نے گھٹیا حرکت کی ہے۔‘

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’مہاراشٹر امیں پانی کی بوتل میں پیٹرول دینا عام سی بات ہے، حیرت ہے اس شخص کو پیٹرول کیوں نہیں دیا گیا۔‘

رپورٹ کے مطابق مشتعل شہری نے مبینہ طور پر دو کوبرا اور دھامن نسل کے سانپ کو دفتر میں چھوڑا تھا بعدازاں محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے سانپوں کو قبضے میں لے کر محفوط مقام پر منتقل کردیا۔

Comments

- Advertisement -