تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سعودی عرب میں دل دہلا دینے والا واقعہ!

ریاض: سعودی دارالحکومت میں پہاڑی شاہراہ پر چلتی دو گاڑیاں اچانک کھائی میں جاگریں جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاض کے شمال مغربی علاقے کی پہاڑی شاہراہ کی بلندی سے 2 گاڑیاں حادثاتی طور پر نیچے گر گئیں جس میں سوار 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوئے۔

محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی یونٹس جائے وقوع پر پہنچے اور زخمیوں کو ریسکیو کیا، امدادی یونٹس میں فضائی ایمبولینس بھی شامل تھی۔

حادثے میں زخمی ہونے والے پانچوں افراد کو فوری طور پر ایئرایمبولینس کے ذریعے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا ہے۔

جبکہ ہلاک ہونے والے چار افراد کی نعشوں کو سرد خانے میں رکھوا دیا گیا۔ شہری دفاع کے ریجنل ترجمان نے ہدایت کی ہے کہ علاقے میں سفر کرنے والے شہری اور مقیم غیر ملکی خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Comments

- Advertisement -