تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

مسافر نے طیارے کے انجن پر سکے پھینک دیے، پھر کیا ہوا؟

عمومی طور پر فضائی سفر کو ایک محفوظ اور آرام دہ تصور کیا جاتا ہے تاہم تھوڑی سے بھی بے ‏احتیاطی اور لاپرواہی کسی بڑے حادثے کا سبب بن جاتی ہے۔

اچھے سفر کی تمنا ہر مسافر کی ہوتی ہے اور وہ اس سفر سے محظوظ ہونے کے لیے تیاری کرتا ہے ‏لیکن اپنی اچھی قسمت کے لیے کوئی غیرمعمولی حرکت وبال بھی بن سکتی ہے۔

ایسے ہی ایک مسافر نے سفر کو گڈ لک کہنے کے لیے عیجب و غریب حرکت کی، طیارے میں ‏سوار ہونے سے قبل انجن کی طرف سکے اچھال دیے تاکہ سفر اچھا گزر سکے۔

Man throws coins into plane engine for 'good luck'

یہ واقعہ چین کے صوبے شانڈونگ میں پیش آیا جہاں اڑان بھرنے سے قبل ایک مسافر نے طیارے ‏کے انجن کی طرف سکے پھینکے۔

اڑان کے لیے کلیئرنس ملنے سے قبل اسٹاف نے جب آخری بار جانچ کی تو طیارے کے انجن کی ‏طرف سے کئی لوہے کے سکے ملے جس پر عملے کی دوڑیں لگ گئیں اور طیارے کی پوری طرح ‏سے دوبارہ انسپیکشن شروع کر دی گئی۔

ایئرلائن نے مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرواز منسوخ کر دی اور سکے پھینکنے ‏والے مسافر سے پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ اس نے سفر کو گڈلک کہنے کی خاطر سکے ‏پھینکے تھے۔

Comments

- Advertisement -