تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

ڈور اوپر کھینچی تو کیا ہوا؟‌ شکاری کے ساتھ پیش آنے والا ناقابل یقین واقعہ

اسکاٹ لینڈ: کشتی میں بیٹھ کر سمندر میں مچھلی کا شکار کرنے ماہی گیروں کے ساتھ آئے روز ایسے خوفناک واقعات پیش آتے ہیں جن کے بارے میں سُن کر لوگ خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔

گہرے سمندر میں کشتی اور اُس پر مچھیرے کے ساتھ کوئی ایسا واقعہ پیش آ جائے جس سے اُس کی جان کو خطرہ ہو تو یہ معاملہ سنگین ہوسکتا ہے کیونکہ وہ جان بچانے کے لیے کشتی کے علاوہ کہیں اور جا نہیں سکتا، اگر وہ پانی میں کود بھی جائے تب تو اُس کو اپنی جان بچانے میں‌ مشکل پیش آسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: انسان دوست مچھلی مچھیروں کے بچھائے گئے جال میں پھنس گئی، پھر کیا ہوا؟

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اسکاٹ لینڈ کے علاقے لیوک بے کے شہر’ کایاک‘ سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ ’اسٹوارٹ رچی‘ نامی شہری اپنے دوستوں کے ہمراہ مچھلی کا شکار کرنے کے لیے گئے۔

انہوں نے جب پانی میں کانٹا پھینکا تو تھوڑی ہی دیر بعد ڈور میں ہل جل ہوئی، رکی نے ڈور کو کھینچنا شروع کیا اور جب مچھلی سمندر کی سطح پر آئی تو اُن کے سامنے ناقابل یقین منظر تھا۔

رکی کا کہنا ہے کہ ’جب میں نے ڈور کھینیچی تو اُس میں ایک بڑی مچھلی پھنسی ہوئی تھی، ابھی ہم اُسے اپنی طرف کھینچ رہے تھے کہ اسی دوران شارک نے حملہ کیا اور وہ مچھلی کو گہرے پانی کی طرف لے گئی، شارک بہت بھوکی اور غصے میں تھی‘۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سارا منظر دیکھنے کے بعد تو ہم سب کی جان نکل گئی تھی۔

مچھیرے کا کہنا تھا کہ ’مچھلی کو کھانے کے چکر میں شارک بھی ڈور میں پھنس گئی تھی، جس کے بعد ہم نے مشورہ کر کے ڈور کو توڑ دیا‘۔

Comments

- Advertisement -