تازہ ترین

اناڑی اہلکار کے ہاتھ لگی اڑنے والی موٹرسائیکل، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

دبئی: فضا میں اڑنے والی موٹر سائیکل کا پہلی بار تجربہ کرنے والا پولیس اہلکار واقعے میں بال بال بچ گیا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں ایک اہلکار فضا میں اڑنے والی بائیک چلانے کا تجربہ کررہا تھا کہ اس دوران وہ اچانک زمین پر آگرا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل مکمل تباہ ہوگئی۔

موٹرسائیکل کی آزمائشی پرواز لینے والے اہلکار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا البتہ اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی گئی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اناڑی اہلکار  موٹرسائیکل پر بیٹھنے کے بعد سے ہی الجھن کا شکار تھا یا پھر وہ غیر ارادی طور پر خود کو ماہر سمجھ رہا تھا جس کی وجہ سے اُس کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

متحدہ عرب امارات کے قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار جیسے ہی موٹرسائیکل فضا میں لے کر گیا وہ خوشی میں اپنے مکے لہرانے لگا اور اسی دوران اُس کا توازن بگڑ گیا۔

توازن بگڑنے کے بعد ایک دم سے اہلکار گاڑی سمیت کمر کے بل زمین پر آکر گرا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل مکمل تباہ ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق اہلکار صرف 16 فٹ بلندی پر موٹرسائیکل لے کر گیا جبکہ اُسے 100 فٹ تک بلندی پر پرواز کرنا تھی۔

واقعے پیش آنے کے بعد جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے اہلکار کو فوری طور پر موٹرسائیکل کے قریب سے ہٹایا کیونکہ اُس کی پھنکڑی میں لگے بلیڈ لگا ہوا تھا جس کی وجہ سے اُس کی جان جاسکتی تھی۔

Comments

- Advertisement -