جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

شہری کی کوششیں ناکام، ٹرین کار پر چڑھ دوڑی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

براسیلیا: برازیل میں شہری کوششوں کے باوجود گاڑی کو ٹرین کی زد سے نہ بچا سکا، کار میں موجود خاتون ڈرائیور خوش قسمتی سے محفوظ رہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا حادثہ برازیل کے شہر بررا مانسا میں پیش آیا جہاں کار اچانک ریل کی پٹری پر پھسن گئی، خاتون ڈرائیور کے کہنے پر گاڑی میں بیٹھے شخص نے اتر کر کار کو پٹری سے ہٹانے کی کوشش لیکن تمام تر کوششیں ناکام رہیں۔

رپورٹ کے مطابق اپنی کوششوں کے دوران شہری نے ہاتھ ہلا کر بھی ریل کو رکنے کا اشارہ کیا، بدقسمتی سے ٹرین کار سے ٹکرا گئی لیکن گاڑی میں موجود خاتون خوش قسمتی سے محفوظ ہیں البتہ جسم پر چوٹیں آئیں۔

55 سالہ زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت بہتر ہے، ٹرین گاڑی سے ٹکرانے کے بعد تقریباً 165 فٹ دور جاکر رکی اس دوران کار بھی ریل کی زد میں رہی۔ دہشت ناک ویڈیو درجہ ذیل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں