تازہ ترین

سعودی ایئرپورٹ سے دل دہلا دینے والی خبر!

ریاض: یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کی ناکام کوشش کی گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی ایئر ڈیفنس نے اتوار کی شب مملکت کے نجران ایئرپورٹ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔

عرب فوجی اتحاد کے ترجمان نے بتایا کہ ڈرون کو ہدف پر پہنچنے سے قبل راستے میں روک کر تباہ کردیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈرون تباہ ہونے سے اس کے ٹکڑے العریسہ کے رہائشی علاقے میں گرے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ہم نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حوثی باغیوں ک جس ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کیا گیا اسے صنعا ایئر پورٹ سے ہدف پر روانہ کیا گیا تھا لیکن ان کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

عرب اتحاد کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی جانب سے ایئر پورٹ کو نشانہ بنائے جانے کی کوشش کے جواب میں آپشنز میز پر موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -