تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

موبائل فون میں اچانک دھماکا، آگ بھڑک اٹھی، پھر کیا ہوا؟ (کمزور دل افراد نہ دیکھیں)

بیجنگ: چین میں راہ چلتے شہری کا موبائل فون اچانک دھماکے کے بعد آگ کی لیپٹ میں آگیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی باشندے کا موبائل بیگ میں موجود تھا جس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، شہری نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر بیگ کو زمین پر پھینک دیا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن اس کے باوجود مذکورہ شخص کا جسم معمولی جھلس گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھ کر صارفین بھی دم بخود رہ گئے کہ آیا یہ واقعہ کیسے پیش آیا۔

اکاون سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکے کے بعد آگ کسی طرح لگی اور پھر شہری نے کیا کیا۔ متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ آگ لگنے سے پہلے اس نے دھماکے کی آواز سنی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ موبائل 2016 میں خریدا تھا، اس ڈیوائس کی بیٹری میں مسائل تھے، لیکن جس وقت موبائل میں آگ لگی اس وقت بیٹری چارج نہیں تھی۔ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -