تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بھارت میں دل دہلا دینے والے مناظر؛ ایمبولینس میں لاشوں کے ڈھیر لگ گئے

بھارت میں اسپتالوں اور طبی عملے کی جانب سے کورونا مریضوں سے غفلت اور بے احتیاطی کے ‏‏واقعات تو معمول تھے ہی لیکن اب لاشوں کی منتقل اور آخری رسومات میں انتظامیہ کی بے حسی ‏‏اور لاپرواہی کے ایسے دردناک مناظر دیکھنے کو ملے ہیں کہ انسانیت شرما جائے۔

بھارت میں اسپتالوں کے مردہ خانے بھر گئے، کورونا سے ہلاک افراد کی لاشیں منتقل کرنا اور آخری ‏‏رسومات کی ادائیگی کے دلخراش واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔

ایک جانب مہاراشٹر میں ایک ایمبولینس میں 22 لاشیں لے جانے پر لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا ‏‏جاتا ہے تو دوسری جانب کولکتا میں ایمبولینس ڈرائیور کورونا مریض کی لاش سڑک پر رکھ کر فرار ‏‏ہوگیا۔

مہاراشٹر کے ضلع بید میں اس وقت ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں جب آخری رسومات کے ‏لیے لاشوں کی منتقل کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس نے لوگوں کے دل دہلا دیے۔

اسپتال کی ایک ایمبولینس میں 22 لاشوں کی منتقلی کے مناظر نے انتظامیہ کی کارکردگی اور ‏حساس نوعیت کے اس معاملے میں سنجیدگی کو بے نقاب کر دیا۔

میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر شیواجی نے بتایا کہ کورونا کی پہلی لہر کے دوران انہیں 5 ایمبولینس ‏دی گئیں جس میں سے تین واپس لے لی گئیں اور اب وہ 2 ایمبولینس کے ذریعے ہی لاشوں کی ‏منتقلی کے امور انجام دے رہے ہیں۔

ادھر کولکتا میں کورونا سے ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو ایمبولینس ڈرائیور سڑک پر چھوڑ ‏‏گیا جس پر عوام میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

ڈرائیور کی اس حرکت پر مقامی لوگوں نے احتجاج کیا۔ ایمبولینس ڈرائیور پی ایس میڈیکل کالج ‏‏اینڈ اسپتال کا بتایا جاتا ہے۔

اس سے قبل ریاست مدھیا ‏پردیش کے شہر وڈیشا میں چلتی ایمبولینس سے کورونا مریض کی لاش ‏سڑک پر جا گری۔

اسپتال میں کورونا سے ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے شمشان گھاٹ ‏‏منتقل کیا جارہا تھا کہ جیسے ہی ایمبولنس اسپتال سے باہر نکلی تو گاڑی کا دروازہ کھل گیا اور لاش ‏‏سڑک پر گرِ گئی۔

Comments

- Advertisement -