سڈنی سے ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ہاسٹل کی عمارت میں الیکٹرک بائیک کی بیٹری پھٹ گئی۔
آسٹریلیا کے شہر سڈنی سے ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے جس سے دو افراد معجزانہ طور پر بچ گئے، الیکٹرک بائیک کی بیٹری سے ہونے والا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آگ نے پورے کمرے کو لپیٹ میں لے لیا۔
Two backpackers made a lucky escape from a Lithium-ion battery fireball at a hostel in Darlinghurst, Sydney this morning. It’s believed an e-bike exploded. Learn about battery safety here: https://t.co/vWejAIwUNu pic.twitter.com/zJGf184KuS
— Fire and Rescue NSW (@FRNSW) October 4, 2023
واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا گیا کہ دو لڑکے اپنے کمرے سے باہر نکل رہے ہیں اس دوران دروازے سے اچانک آگ کا گولا پھٹ پڑا، جو الیکٹرک بائیک کی لیتھیم آئن بیٹری کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔
رپورٹ کے مطابق اس دل دہلا دینے والے دھماکے میں دونوں لڑکے محفوظ رہے لیکن آگ تیزی سے پھیل گئی، جس کے باعث ہاسٹل میں موجود تمام افراد کو وہاں سے نکالنا پڑا۔
سڈنی کے فائر اینڈ ریسکیو نیو ساؤتھ ویلز کے ایک بیان کے مطابق 22 فائر فائٹرز اور چھ فائر ٹرکوں نے فوری طور پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، تاہم اس دھماکے سے عمارت کو کافی نقصان پہنچ چکا تھا۔