تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

آن لائن کھانے منگوانے والی خاتون کو چکن کی جگہ تلا ہوا تولیہ مل گیا

منیلا : فلپائن میں ریسٹورنٹ نے آن لائن آرڈر کرنے والی خاتون کو چکن بروسٹ کی جگہ بروسٹ تولیہ بھیج دیا۔

اکثر ممالک و شہروں کے ریسٹورنٹس کو گدھے اور مینڈک کا گوشت کو گاہکوں کو کھلاتے دیکھا ہے لیکن فلپائن میں ایک ریسٹورنٹ نے اپنی صارف کو بروسٹ مرغی کی جگہ تولیہ بھیج دیا۔

جی ہاں فلپائن کی خاتون ایلیق پریز نے جولی بی نامی ریسٹورنٹس کا بروسٹ چکن کا آن لائن آرڈر دیا، جو تھوڑی دیر بعد رائیڈر نے خاتون تک پہنچا دیا۔

خاتون نے اپنا آرڈر کھول کر دیکھا تو ششد رہ گئیں کیوں کہ ریسٹورنٹ نے بروسٹ چکن کے نام پر بروسٹ تولیہ بھیج دیا تھا، جس کی تصویر خاتون صارف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بھی شیئر کیں۔

خاتون نے کہا کہ میں اپنے بیٹے کےلیے بروسٹ چکن منگوائی، جب اسے کھانے لگے تو وہ مرغی دانتوں سے کاٹی نہیں جارہی تھی، جس پر میں نے ڈیپ فرائڈ چکن کو ٹکڑے کرنے کی کوشش کی تو پتہ چلا وہ چکن نہیں بلکہ ڈیپ فرائڈ تولیہ ہے۔

خاتون کی پوسٹ وائرل ہوئی تو انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے ریسٹورنٹ کو تین دن کےلیے بند کردیا گیا تاکہ واقعے کی تحقیقات کرسکیں اور ایسے واقعات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکیں۔

Comments

- Advertisement -