تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

آتش فشاں سے بننے والی برقی لہر نے بادلوں کو پرے دھکیل دیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جو ہے تو پرانی لیکن گزشتہ روز ہوائی کے جزیرے پر دنیا کے سب سے بڑے فعال آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے بعد سے یہ پھر منظر عام پر آ گئی ہے۔

یہ آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کی ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو ہے، جس میں پاپوا نیوگنی کے ایک مشہور پہاڑ پر آتش فشانی ہوتی ہے، اور پھر اس سے ایک خوف ناک شاک ویو اٹھتی ہے، اور بادلوں کو پرے دھکیل دیتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق 29 اگست 2014 کو تاوُروُر پہاڑ کی آتش فشانی کی کی ایک شخص نے ویڈیو بنائی جو وائرل ہو گئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہاڑ سے لاوا ابلا، تو اس سے ایک برقی لہر اوپر کی طرف اٹھی، اور بادلوں کو پرے دھکیل دیا۔

کچھ ہی دیر بعد آتش فشاں پہاڑ میں ایک دہشت ناک دھماکا بھی ہوا، جس سے راکھ اور دھواں دور دور تک پھیل گیا۔

ویڈیو: دنیا کا سب سے بڑا آتش فشاں پھٹنے پر آگ کا سمندر اُبل پڑا

Comments

- Advertisement -