تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شعیب اختر کے بیان نے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے سوشل میڈیا پر جاری بیان نے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے ایک ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی ایک کیپشن بھی لکھا جسے پڑھ کر مداح پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

انہوں نے لکھا کہ ’آسٹریلیا کی یہ خوبصورت صبح، خود کو چند روز میں چھری کے نیچے جانے کے لیے تیار کررہا ہوں۔‘

شعیب اختر نے لکھا کہ ’اس وقت تک سڈنی میں خوبصورت وقت گزار رہا ہوں اس سے قبل بھی آسٹریلیا میں بہت اچھا وقت گزار چکا ہوں۔‘

سابق فاسٹ بولر کے اس ٹویٹ کے ساتھ ویڈیو بھی شیئر کی جسے دیکھنے کے بعد مداحوں کی پریشانی دور ہوگئی۔

شعیب اختر نے ویڈیو بیان میں اپنی طبیعت پوچھنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میری سرجری کے لیے دعا کریں امید ہے جلد ٹھیک ہوجاؤں گا۔

انہوں نے اپنی رہائشگاہ سے سڈنی شہر کا خوبصورت نظارہ کرواتے ہوئے کہا کہ صبح جلدی اٹھ گیا تھا اس لیے ویڈیو بنالی۔

Comments

- Advertisement -