تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

نرسری فرنیچر مارکیٹ کی دکان میں آگ لگ گئی

کراچی: کراچی کی مشہور شاہراہ، شاہراہ فیصل پر واقع فرنیچر مارکیٹ کی ایک دکان میں آگ لگ گئی ہے،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نرسری میں واقع فرنیچر مارکیٹ کی ایک دکان میں آگ لگ گئی ہے، فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں وقوعہ پر پہنچ آگ بجھانے میں مصروف ہیں،آگ کی شدت پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں روانہ کر دی گئیں ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فرنیچر مارکیٹ ہونے کی وجہ آگ کا تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے،آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے اور مارکیٹ کی دوسری دکانوں کو محفوظ بنانے کے لیے فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں روانہ کر دی گئیں ہیں۔

اس موقع پرپولیس کا کہنا ہے کہ آگ کی وجوہات کے بارے میں ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا،کا پتہ نہیں چل سکا،تاہم امدادی کاروئیاں مکمل ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا جاسکے گا۔

افسوسناک واقے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے،یاد رہے نرسری پر واقع فرنیچر مارکیٹ کراچی کے اہم اور پوش فرنیچر مارکیٹ ہے۔

Comments

- Advertisement -