تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

دکان مالک کی حاضر دماغی اور بہادری، 3 ڈاکوؤں کو مار ڈالا، دہشت ناک ویڈیو

براسیلیا: برازیل میں دکان کے مالک نے خود کو لٹنے سے بچا لیا، شہری نے حاضر دماغی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 ڈاکوؤں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے شہر سوروکابا میں دکان مالک نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، شہری نے فائرنگ کرکے دو ڈاکو کو موقع پر ہی ہلاک کردیا جبکہ تیسرا دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔

رپورٹ کے مطابق تین ڈاکو خریدار بن کر کپڑے کی دکان میں داخل ہوئے اور پینٹ شرٹ کی قیمتیں معلمول کرنے کے بعد موقع دیکھ کر ایک ڈاکو نے اسلحہ نکال لیا اور اسٹور مالک سے رقم دینے کا مطالبہ کیا۔

دکان میں کام کرنے والا ایک شخص خوف کے باعث چھپ گیا جبکہ مالک نے ہوشیاری دکھائی اور اپنے پاس موجود گن نکال کر اچانک اندھا دھن فائرنگ شروع کردی جس کے نیتجے میں دو ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دکان کے مالک نے زخمی کرنے کے بعد بھی ڈاکوؤں پر مسلسل فائرنگ کی جبکہ جس ڈاکو کے پاس پستول موجود تھی وہ اُس نے ضبط کرلی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں تمام مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ 7 اکتوبر کو پیش آیا تھا لیکن ویڈیو ابھی منظر عام پر آئی ہے۔

Comments

- Advertisement -