جمعہ, جنوری 16, 2026
اشتہار

لاہورمیں ڈاکو بے قابو، کریانہ اسٹوراور پان شاپ میں وارداتیں، پولیس خاموش تماشائی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : فیروز پور روڈ پر ڈاکوؤں نے کریانہ اسٹور اور لبرٹی میں پان شاپ میں چوری کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کی گاڑی سے کچل کر چار افراد شدید زخمی  ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا، چور اور ڈاکو راج کرنے لگے، فیروز پور روڈ پر ڈاکوؤں نے کریانہ اسٹور کا ہول سیل پوائنٹ لوٹ لیا، لاہور پولیس جرائم اور اسٹریٹ کرائم کو روکنے میں ناکام ہوگئی۔

فیروز پور روڈ پر چار ڈاکوؤں نے کریانہ اسٹورکا ہول سیل پوائنٹ لوٹ لیا، تین ڈاکوؤں نے دکان میں داخل ہوکر عملے کو یرغمال بنالیا ،ایک ڈاکو چوکیداری کرتارہا۔

ڈاکوؤں نے پوری تسلی کے ساتھ بیس منٹ تک دکان میں لوٹ مارکی، واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے ڈاکوؤں نے دکان کا شٹربھی بند کردیا۔

اس کے علاوہ لاہور کےعلاقے لبرٹی میں چوری کرکے فرار ہونے والے ملزمان کی تیز رفتار گاڑی نے چار افراد کو روند ڈالا، ملزمان لبرٹی مارکیٹ میں پان شاپ سے سگریٹ چرا کر فرار ہورہے تھے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کی گاڑی سے چاروں افراد کو ٹکر مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،  پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں