تازہ ترین

‘سندھ میں دکانیں اور بازار مرحلہ وار کھولے جاسکتے ہیں’

کراچی:سندھ کے وزیر برائے انسداد بدعنوانی ، صنعت و تجارت اور محکمہ باہمی امداد جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کاروباری سرگرمیوں کے خلاف نہیں ہے ، ہم کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں لیکن خدشہ ہے کہ بے احتیاطی کے باعث کورونا وائرس پھیل سکتا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کو مزدور اور غریب طبقے کو درپیش مسائل سے پوری طرح آگاہی ہے ، لیکن ان کی صحت اور زندگی کسی بھی چیز سے زیادہ اہم ہےہم ایس او پیز کے تحت دکانیں کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کے لئے مناسب شیڈول جاری کیا جائے گا۔

جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ ہمارے پاس کورونا وائرس کے مریضوں کی جانچ کرنے کے لئے ٹیسٹنگ کٹس کی کمی کا سامنا ہے۔ہم اس صلاحیت کو بڑھا رہے ہیں اور کورونا وائرس سے اپنے آپ کو بچانے کے لئے سماجی دوری کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ بدقسمتی سے وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے معاملے پر حکومت سندھ کے ساتھ مربوط تعاون نہیں کیا اور جب تک کہ تمام صوبے اور وفاقی حکومت ایک جیسی پالیسی لاک ڈاؤن کی پالیسی پر عمل نہیں کریں گے اس کے مطلوبہ نتائج نہیں مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف ہمیں متفقہ پالیسیاں اپنانا پڑیں گی۔ جب تک ہم ایسا نہیں کریں گے کامیابی حاصل نہیں کرسکتے۔

Comments