اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

کراچی میں جرائم پر قابو نہ پانے والے ایس ایچ اوز معطل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نے شہر میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو نہ پانے والے ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایس ڈی پی او، ایس ایچ او سہراب گوٹھ اور ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے کو معطل کیا گیا۔

کراچی رینج کے 15 ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ انکوائری کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔

جرائم کی سرپرستی ثابت ہونے پر زون شرقی کے 8 ہیڈمحرر اور 21 اہلکار معطل کیے گئے۔ علاوہ ازیں، زون غربی کے 7 ہیڈمحرر اور 8 اہلکار جبکہ زون جنوبی کا ایک ہیڈمحرر اور 11 اہلکار معطل کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر 82 افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی۔ سی آئی اے، ٹریفک اور سکیورٹی زون کے 6 اہلکار بھی معطل کر دیے گئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں