تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کینیڈا میں فتح کا جشن، جسٹن ٹروڈو فائرنگ سے بال بال بچ گئے، چار زخمی

ٹورنٹو: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو فائرنگ کے واقعے میں بال بال بچ گئے البتہ واقعے میں چار افراد زخمی ہوئے، پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینڈا کے دارالحکومت میں باسکٹ بال کی ٹیم کی فتح پر منعقدہ جشن کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں چار افراد زخمی ہوئے جبکہ پولیس نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو تحویل میں لے کر باحفاظت نکال لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ باسکٹ بال ٹیم ٹورنٹو ریپٹرز کی فتح پر تاریخی جشن منایا گیا اس ضمن میں ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں 20 لاکھ سے زائد شہریوں نے شرکت کی۔

کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈ بھی خوشی کے موقع پر اپنی کابینہ کے ہمراہ تقریب میں موجود تھے کہ وہاں اچانک فائرنگ شروع ہوگئی جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے جانیں بچانے کے لیے محفوظ مقام تلاش کیا اور وہ بھاگنے کے دوران ایک دوسرے پر چڑھ دوڑے جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے۔

افراتفری مچنے کے بعد محافظوں نے جسٹس ٹروڈ اور کابینہ اراکین کو حفاظتی حصار میں لے کر محفوظ مقام پر پہنچایا جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار مشتبہ ملزمان کو کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس نے گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم ابھی تک تفتیشی ادارے فائرنگ کی وجہ تلاش نہ کرسکے۔ حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں خاتون بھی شامل ہیں جبکہ تمام زخمیوں کی حالت بھی خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

جسٹن ٹروڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر قوم کو پُرامن رہنے کی تلقین کرتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ واقعے کی شفافانہ تحقیقات کی جائیں گی اور ایک کسی بھی وجہ سے ٹیم کی جیت یا شہریوں کے عزم کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔

کینیڈا میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک

یاد رہے کہ رواں سال 16 اپریل کو کینیڈا کے صوبے برٹس کولمبیا میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

پولیس حکام نے بتایا تھا کہ فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم حراست میں لیے گئے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -