تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہوا تو؟ شوکت ترین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

کراچی: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جلد آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہ ہوا تو دوست ممالک سے فنڈز بھی نہیں ملیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف کےدباؤ میں آگئی ہے، بتایا جائے کہ کیوں عالمی مالیاتی ادارے سے معاہدہ کیا کہ 800 بلین کی پی ڈی ایل لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وعدہ کرکے آئے تھے کہ ٹیکس ریونیو بڑھائیں گے جبکہ 200بلین کمی ہوگئی ہے، پورے سال میں پی ڈی ایل800بلین جمع کرنےتھےجونہیں کرسکے،اب آئی ایم ایف مطالبہ کررہا ہے کہ جو وعدے کئے اسے پورا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان مشکلات سے باہر نکلے گا، ہم نکالیں گے، نواز شریف

الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ ڈونرز کانفرنس میں بھی اداروں کے فنڈز آئی ایم ایف سےمشروط ہیں، آئی ایم ایف کیساتھ جلد معاہدہ نہ کیاتو دوست ممالک سےفنڈزنہیں ملیں گے۔

ڈالر کے بحران پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ڈالرکی قدرپر سٹے بازسرگرم ہیں، آج 275 روپے کاریٹ ہے، حکومت کاروبار کیلئے ڈالرجاری کریں، سٹےبازی رک جائےگی، ایل سیزکھولیں گےتوڈالرکا275والاریٹ نیچےآئےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارےپاس ڈالرایکسپورٹس،ریمیٹنس اور قرضوں سےآتےہیں، حکومت کو چاہیے کہ اپنی ایکسپورٹ کو جاری رکھیں،ریمیٹنس کو بڑھاتےرہے، اس وقت آپ کی ایکسپورٹس16فیصد،ریمیٹنس19فیصد گری ہوئی ہے جبکہ غیرملکی سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر،غیر ملکی قرضے بھی نہیں مل رہے۔

Comments

- Advertisement -