وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا ہے کہ آئی بی اے ٹیچرز بھرتی ٹیسٹ میں ساڑھے46 ہزار سیٹوں کا اعلان کیا بغیرٹیسٹ اور گھر بیٹھےنوکری لینےکا ثبوت دکھائیں وزارت چھوڑ دوں گا۔
مٹیاری میں درگاہ شاہ لطیف بھٹائی پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیرتعلیم نے کہا کہ معافی مانگتا ہوں کہ میرے لیے پوری درگاہ اور شہرکو بند کیا گیا ہے مجھےاس بات کاعلم نہیں تھا دعا ہے اس وبا کا خاتمہ ہو جس نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
سردارشاہ نے کہا کہ سندھ میں47 ہزار اسکول ہیں ہر اسکول کادورہ بس کی بات نہیں سوا مہینے میں ہراسکول کا دورہ نہیں کرسکتا، 29ہزار کی ڈیسک کےمعاملے کی وضاحت سعیدغنی دےچکےہیں کمیٹی بنائی ہےکل میڈیا کو بتائیں گے29ہزارکی ڈیسک کاکیاہوا۔
آئی بی اے ٹیچرز بھرتی ٹیسٹ میں ساڑھے46 ہزار سیٹوں کا اعلان کیا بغیرٹیسٹ اور گھربیٹھےنوکری لینےکا ثبوت دکھائیں وزارت چھوڑ دوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی بی اے ٹیچرز بھرتی ٹیسٹ میں ساڑھے46 ہزار سیٹوں کا اعلان کیا بغیرٹیسٹ اور گھر بیٹھے نوکری لینےکا ثبوت دکھائیں وزارت چھوڑ دوں گا لسٹ میں47ہزاراسکول تھےجن میں نان وائیبل نکالے جا رہے ہیں مشرف کےدور میں 12 ہزار ایک کمرے کے اسکول بنے۔